حیدرآباد۔25۔اپریل(اعتماد نیوز)ٹی آر ایس لیڈر ہریش راؤ نے آج سی بی آئی
عدالت کی جانب سے صدر ٹی آر ایس کے چندرا شیکھر راؤ‘سابق ٹی آر ایس لیڈر
وجئے شانتی ‘اور ان پر سی تحقیقات کے فیصلہ کے بعد اپنا رد عمل ظاہر کرتے
ہوئے کہا کہ
وہ سی بی آئی تحقیقات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ
صدر تلگو دیشم چندرا بابو نائیڈو اور پونالا لکشمیا کو بھی تحقیقات کے لئے
تیار ہونا چاہئے۔انہوں نے الزام لگایا کہ ٹی آر ایس کے اثر و رسوخ سے راہول
گاندھی اور مودی خوفزدہ ہیں۔